COVID-19 Health Champions

COVID-19 کے دوران نیوہام(Newham) کو محفوظ رکھنا

COVID-19، اور جوابی اقدامات، نیوہام میں موجود ہم تمام افراد پر مسلسل اثرانداز ہو رہے ہیں۔

COVID-19 صحت کے فاتحین کا (Health Champions) نیٹ ورک ہزاروں کی تعداد میں نیوہام کے مکینوں کو COVID-19 کے بارے میں تازہ ترین ہدایت سے باخبر رہنے کے قابل بناتا ہے۔ کونسل آپ کو تازہ ترین ہدایت اور رہنمائی سے باخبر رکھے گی تاکہ آپ وائرس کے بارے میں تازہ ترین حقائق کا ادراک کرنے میں اپنے اہل خانہ، دوستوں اور علاقے کے دیگر لوگوں کی مدد کر سکیں۔

واضح معلومات پا کر اور ان کا اشتراک کر کے، آپ، آپ کے دوست، اہل خانہ اور اہلِ علاقہ محتاط فیصلے لے سکتے ہیں۔

COVID-19 صحت کے فاتح (Health Champion) بنیں

  • COVID-19 صحت کے فاتحین نیوہام بھر کے مکین ہیں۔ ان فاتحین میں علاقے کا کوئی بھی فرد شامل ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ وہ فرد ہوں جس کو ہر شخص جانتا ہو اور جس پر اعتبار کرتا ہو۔ ممکن ہے کہ آپ وہ فرد ہوں جو کسی بھی ممکنہ طریقے سے مدد کرنا چاہتا ہو- خواہ یہ آپ کا پہلا تجربہ ہی کیوں نہ ہو۔
  • آپ فاتح بننے کے لیے سائن اپ کرتے ہیں۔
  • ہم فاتحین کو COVID-19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہیں۔
  • فاتحین اپنی مرضی کے مطابق، ان معلومات کا اشتراک اپنے حلقۂ احباب میں موجود کسی بھی فرد کے ساتھ کرتے ہیں۔
  • فاتحین ہمیں آگاہ کرتے ہیں کہ کیا چیز کارگر ہے اور کیا کارگر نہیں ہے۔

ہم اس امر کو یقینی بنانے کے لیے مل کر تمام ممکنہ کام کر سکتے ہیں کہ نیوہام میں ہر کسی کے پاس وہ معلومات موجود ہوں جو انہیں محفوظ اور صحت مند رہنے کی خاطر درکار ہوں۔ اسے حقیقت کا روپ دینے میں کردار ادا کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔

رجسٹریشن فارم برائے COVID-19 صحت کے فاتح

ہمارے COVID-19 صحت کے فاتح کے اجلاس

ہفتہ وارانہ معلوماتی نشستیں: بدھ شام 7 - 8 بجے۔ ایک بار آپ کے اندراج کے بعد لاگ آن فراہم کر دیا جائے گا۔

مزید تاریخیں جو یاد رکھی جانی چاہئیں

 

مزید جاننے یا بذریعہ فون رجسٹر کرنے کے لیے

ٹیلی فون: 02033732777

ای میل: [email protected]